ناظم آباد ہو یا لیاری دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ہوگا: منظور وسان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ ناظم آباد ہو یا لیاری جہاں دہشت گرد ہونگے وہاں آپریشن ہوگا۔ ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا جرائم پیشہ افراد ہر جگہ موجود ہیں۔ اُنہوں نے کہا جب عہدہ سنبھالا تب حالات زیادہ خراب تھے صحافی کے سوال کرنے پر کہ لیاری میں رینجرز کیوں نہیں ہے اس پر اُنہوں نے کہا مجھے نہیں پتا داخلہ کا محکمہ 25 اپریل سے وزیراعلی سندھ کے پاس ہے اُن سے پوچھیں۔خیر پور کے حوالے سے اُنہوں نے کہا فرقہ وارانہ جھگڑا تھا اب صورتحال بہتر ہے۔ طبیعت خرابی کے حوالے سے اُنہوںنے کہا دن رات کام کرنے کی وجہ سے طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ روٹین چیک اپ کے لیے براستہ لندن امریکہ جارہا ہوں۔