بددیانتی کی کالک ایسے نہیں دھل سکتی :پرویز رشید

بددیانتی کی کالک ایسے نہیں دھل سکتی :پرویز رشید
 بددیانتی کی کالک ایسے نہیں دھل سکتی :پرویز رشید

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما ءسینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ رحمن ملک حج ،سٹیل مل،پی آئی اے اور رینٹل پاور میں اربوں روپے کے ڈاکوں کی تفصیلات عوام کو بتائیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ رحمن ملک ساری زندگی اپنے آقاوں کی حرام کمائی کےرازدل میں چھپا کر پھرتا رہا ہے اور رحمان ملک نے اپنی حکومت کے سارے کرپشن سکینڈلز کو اپنے پروں کے نیچے چھپانے کو ناکام کوشش کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ نے رحمان ملک اور اس کے آقاوں کے منہ پر بد دیانتی کی جو کالک ملی وہ کسی اور پر الزام لگانے سے نہیں دھل سکتی ۔

مزید : لاہور