گزشتہ پانچ سال میں پاکستان میں غربت کی شرع میں کمی آئی :عالمی بنک
اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک) عالمی بینک کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سخت اقتصادی حالات کے باوجود پاکستان میں غربت کی سطح میں کمی ہوئی ہے۔ عالمی بینک کے نیوز لیٹر کے مطابق سیلاب، اقتصادی ابتری اور مہنگائی نے گزشتہ چند سال میں پاکستان کے اقتصادی حالات کو ب±ری طرح متاثر کیا۔ اس کے باوجود چند برس کے دوران غربت کی شرح میں کمی کے اشارے واضح ہیں۔ 2001ءمیں پاکستان میں غربت کی شرح ساڑھے چونتیس فیصد تھی جو دو ہزار سات میں کم ہو کر سترہ فیصد رہ گئی تھی۔