پرویز مشرف کے فارم ہاﺅس کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج

پرویز مشرف کے فارم ہاﺅس کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج
پرویز مشرف کے فارم ہاﺅس کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کے فارم ہاﺅس کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کردی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ چیف کمشنر کو اختیار ہے کہ وہ سب قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس ریاض احمد صدیقی نے کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست گزار اشرف گجر نے موقف اختیار کیا کہ قانون میں نہ کسی مخصوص قیدی کا ذکر ہے اور نہ ہی مخصوص جیل کا، مشرف کو جسمانی ریمانڈ پر جوڈیشل لاک اپ میں بھیجنا چاہئے تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے مسئلے پر سیاسی قیدیوں کو ان کے گھروں پر نظر بند کیا جا سکتا ہے، پرویز مشرف کے فارم ہاﺅس کو سب جیل قرار دینے جانے کا چیف کمشنر کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی ہے۔

مزید : قومی