درخواستیں نمٹا دی گئیں ، تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت دینے کیلئے حتی الامکان کوشش کی جائے: سپریم کورٹ

درخواستیں نمٹا دی گئیں ، تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت دینے کیلئے حتی الامکان ...
 درخواستیں نمٹا دی گئیں ، تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت دینے کیلئے حتی الامکان کوشش کی جائے: سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواستیں نمٹاتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے حتی الامکان کوشش کی جائے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر نے وفاق کی جانب سے جواب داخل کرایا جس میں کہا گیا کہ 11 مئی کے انتخابات میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ممکن نہیں ہے البتہ حالیہ انتخابات کے بعد آئندہ انتخابات میں بیرون ملک پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی سہولت دی جائے گی۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی متفقہ فیصلہ کیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق حکومت مطلوبہ قانون سازی تجویز کرے گی۔ عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ ووٹ کی سہولت تارکین وطن کا بنیادی حق ہے جبکہ الیکشن کمیشن بھی تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت دینے کے حق میں ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت دینے کیلئے حتی الامکان کوشش کی جائے۔