ایبٹ آباد کے احمد جمال نے کنگ آف سپیڈ مقابلہ جیت لیا

ایبٹ آباد کے احمد جمال نے کنگ آف سپیڈ مقابلہ جیت لیا
ایبٹ آباد کے احمد جمال نے کنگ آف سپیڈ مقابلہ جیت لیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایبٹ آباد کے احمد جمال نے 143 کلومیٹر کی رفتار سے گیند یں پھینک کر کنگ آف سپیڈ مقابلہ جیت لیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق نجی موبائل فون کمپنی کے تحت فاسٹ باﺅلرز کی تلاش کیلئے لیجنڈ باﺅلر وسیم اکرم کی نگرانی میں لگائے گئے کیمپ میں ایبٹ آباد کے احمد جمال نے کنگ آف سپیڈ مقابلہ جیت لیا ہے۔ احمد جماعت کو مقابلہ جیتنے پر 10 لاکھ روپے انعام دیا گیا ہے۔ احمد جمال کا کہنا ہے کہ وہ مقابلہ جیتنے کی خوشی میں رات بھر سو نہیں سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر میرے آئیڈیل بولر ہیں اور انہیں دیکھ کر ہی فاسٹ باﺅلنگ کا شوق پیدا ہوا۔

مزید : کھیل