روس میں انتہاءپسندی کے شبہ میں 140مسلمان گرفتار

روس میں انتہاءپسندی کے شبہ میں 140مسلمان گرفتار
روس میں انتہاءپسندی کے شبہ میں 140مسلمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں انتہا پسندی کے شبہ میں دارالحکومت کی ایک مسجد سے 140 مسلمانوں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتہا پسندی کے شبے میں ماسکو کی ایک مسجد سے 140 مسلمانوں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں 30 غیر ملکی بھی شامل ہیں جبکہ ان افراد کو انتہا پسند تنظیموں سے تعلقات کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جنوبی ماسکو میں واقع جس مسجد سے ان افراد کو حراست میں لیا گیا ہے وہاں جانے والے کئی افراد انتہا پسندی کی جانب مائل ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے روس کی حکومت کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کا مقصد دہشت گردی اور انتہاپسندی سے متعلق جرائم میں مطلوب افراد کی شناخت کرنا ہے اور اس پورے علاقے کو انتہاپسندوں سے ہر صورت پاک کیا جائے گا۔

مزید :

انسانی حقوق -