سی ڈی اے میں پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ کے سکینڈل کا انکشاف ، ملزم گرفتار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) میں پلاٹوں کی بوگس الاٹمنٹ کے سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے ڈائریکٹر انفورسمنٹ نورالحق کو حراست میں لے کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے سیکٹر آٹھ میں 21پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ کی اور ایک پلاٹ کی قیمت چار کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔ ایف آئی اے نے ریکارڈ تحویل میں لے کر ملزم کو حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ شروع کردی ۔