عارضی بادشاہوں نے ”واپڈا“ کے دیئے زخموں پر مرہم رکھ دی

عارضی بادشاہوں نے ”واپڈا“ کے دیئے زخموں پر مرہم رکھ دی
عارضی بادشاہوں نے ”واپڈا“ کے دیئے زخموں پر مرہم رکھ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ بجلی بحران کے حل کیلئے شارٹ ٹرم پلان پر آج سے عملدرآمد ہو گا اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میں آئندہ دو تین روز میں تین گھنٹے تک کمی آ جائے گی جبکہ نگران وزیراعظم نے بحران کے حل کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کے زیر صدارت بجلی بحران پر اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزارت پانی و بجلی نے بتایا کہ بجلی بحران کے حل کیلئے شارٹ ٹرم پلان پر آج سے عملدرآمد شروع ہو گا جس کے بعد آئندہ دو تین روز میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں تین گھنٹے تک کمی ہو جائے گی۔ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے بجلی بحران کے حل کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -