لڑکیاں ”خوبصورت“پسندکریں گی: سونم کپور

لڑکیاں ”خوبصورت“پسندکریں گی: سونم کپور
لڑکیاں ”خوبصورت“پسندکریں گی: سونم کپور

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ فلم “خوبصورت“ کی کہانی کو مکمل طور پر تبدیل کردیاگیاہے اور امید ہے کہ نئی کہانی آج کل کی لڑکیوں کوضرور پسند آئے گی ۔ سونم کپور کی نئی فلم کا نام 1980 ءمیں ہش راج مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فیملی فلم ”خوبصورت“ سے لیا گیا ہے جس میں معروف بالی وڈ اداکارہ ریکھا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس فلم نے اپنے دور میں بہترین فلم کا “فلم فیئرایوارڈ” بھی حاصل کیا تھا۔ سونم کپور کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا ہے اور اس کی شوٹنگ رواں سال اگست میں شروع کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ فلم کا اصل مقصد اس کے کرداروں کو بہتر انداز میں نبھانا ہے، ریکھا جیسی 10 فیصد بھی اداکاری کر پائی تو یہ میرے لئے باعث فخر بات ہوگی۔ بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی کردار کو لینے سے پہلے گھبراہٹ محسوس کرتی ہیں تاہم ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اس فلم میں اپنے کردار کو موجودہ دور کی لڑکی کے انداز میں نبھائیں۔

مزید : تفریح