بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے” گریونسز کمشنر“ تعینات

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے” گریونسز کمشنر“ تعینات
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے” گریونسز کمشنر“ تعینات

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے شکایت کمشنر تعینات کردیئے ہیں ۔ وفاقی محتسب نے سابق سپیشل سیکریٹری شیرافگن خان کو پنجاب ، خیبرپختونخواہ ، آزا د جموں وکشمیر گلگت بلتستان کیلئے جبکہ سابق سفارتکار انیس الدین احمد کو سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایت کے فوری ازالے کیلئے ” گریونسز کمشنر“ تعینات کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شکایات کمشنر وفاقی محکموں میں کسی بدعنوانی کیخلاف اوورسیز پاکستانیوں کی شکایت کے ازالے کے ذمہ دار ہوں گے اور اوورسیز پاکستانیوں سے متعلقہ اداروں میں بہتری کیلئے تجاویز بھی وصول کریں گے ۔ لندن میں پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر رازی خان نے شکایت کمشنر کے تقرر کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سرکاری محکموں کے خلاف شکایات کے ازالے میں مدد ملے گی ۔اُنہوں نے لندن میں پاکستان کے سابق وزیراعظم سے ملاقات میں جلد معاملات کے حل کیلئے خصوصی عدالتیں تشکیل دینے کی خواہش کا اظہار کیاتھا۔

مزید : قومی