افغانستان کے بگرام ایئربیس پر سویلین کارگو طیارہ گر کر تباہ
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے بگرام ایئربیس پر ایک سویلین کارگوطیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق پیر کو بگرام ایئربیس سے اُڑان بھرتے ہی طیارہ گر کر تباہ ہوگیاتاہم اُنہوںنے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ضلعی پولیس کے سربراہ نے بتایاکہ طیارہ پیر کی سہہ پہر تین بجے گر کر تباہ ہوا۔