چارسدہ میں اے این پی کے دفتر کے قریب دھماکہ، ایک شخص جاں بحق , 12 افراد زخمی

چارسدہ میں اے این پی کے دفتر کے قریب دھماکہ، ایک شخص جاں بحق , 12 افراد زخمی
چارسدہ میں اے این پی کے دفتر کے قریب دھماکہ، ایک شخص جاں بحق , 12 افراد زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چار سدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سرڈھیری بازار میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا سرڈھیری بازار میں اے این پی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 17 کے امیدوار محمد احمدخان کلے کی عوامی رابطہ مہم کے دوران ہوا۔ دہشت گردوں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈکے مطابق دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جسے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔ بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

مزید : قومی