عوام کے ووٹ سے حکومت آئی تھی اور عوام کے ووٹ سے حکومت جائے گی:نواز شریف

عوام کے ووٹ سے حکومت آئی تھی اور عوام کے ووٹ سے حکومت جائے گی:نواز شریف
  • عوام کے ووٹ سے حکومت آئی تھی اور عوام کے ووٹ سے حکومت جائے گی:نواز شریف

اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹ سے حکومت آئی اور عوام کے ہی ووٹ سے حکومت جائے گی ، نواز شریف نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی،7سال ملک سے باہر رہا، 14 مہینے جیلوں میں بند رہا،لوڈ شیڈنگ نے مت ماردی ہے، ملک میں 20، 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، حکومت میں آکر لوڈ شیڈنگ کو دفن کردیں گے۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ لوگ کہتے ہیں دو باریاں نواز شریف نے لیں،ہماری پہلی باری 2 اور دوسری ڈھائی سال کی تھی ۔اپنی حکومتوں میں بھی ملکی ترقی کیلئے بے انتہا کام کئے، جے ایف تھنڈر بنایا ، ایٹمی دھماکے کئے، کراچی اور لاہور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنائے، موٹر وے اور سڑکیں بنائیں۔انہوںنے کہا کہ نوجوانو! لگتا ہے ہم الیکشن جیت رہے ہیں، میں یہ بات آپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں کررہا بلکہ صرف اس لئے کہہ رہا ہوں کہ اس ملک کو آپ کی ضرورت ہے، میں آپ سے اپنے یا مسلم لیگ کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے لئے ووٹ مانگنے آیا ہوں۔ان کا کہناتھاکہ 11مئی کو ہمیں فتح ملی تو مزید خوشحالی کیلئے کام کریں گے، بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، حکومت میں آکر نوجوانوں کو قرضے جاری کئے جائیں گے،ملک کے ہر علاقے میں بینک کھولیں گے،لوگ نعرے لگاتے ہیں ہم عملی کام کریں گے۔

مزید : اوکاڑہ