مقابلہ ن لیگ اور جنون میں ہوگا :عمران خان

مقابلہ ن لیگ اور جنون میں ہوگا :عمران خان
 مقابلہ ن لیگ اور جنون میں ہوگا :عمران خان

  

مری(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں مقابلہ ن لیگ اور جنون میں ہوگا ، پرانے سیاستدان خود بوڑھے ہوجاتے ہیں تو بچوں کو آگے لے آتے ہیں، زرداری صاحب نے اپنے بیٹے بلاول کو تیار کیا ہے، جس کو اردو بولنا بھی نہیں آتی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کا ووٹ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، مقابلہ پرانے سیاستدانوں اور نوجوان قیادت کا ہے، میاں نواز شریف نے زرداری صاحب سے ساڑھے تین سال تک مک مکا کیے رکھا ، نواز شریف اب عوام کو زیادہ دیرتک بے وقوف نہیں بناسکتے۔ ان نے کہا کہ شہبازشریف نے اپنے 5 سالہ دور میں کسی ایک ادارے کو بھی درست نہیں کیا ، پنجاب حکومت جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اقتدار میں آکر 90 دن میں بلدیاتی انتخابات کرائے گی اور اس نظام کے ذریعے لوگوں کو اختیارات دے گی۔

مزید : قومی