بھارت نے سر بجیت سنگھ کی حوالگی کامطالبہ کر دیا

بھارت نے سر بجیت سنگھ کی حوالگی کامطالبہ کر دیا
بھارت نے سر بجیت سنگھ کی حوالگی کامطالبہ کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت نے سزائے موت پر عملدرآمد کے منتظر بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی رہائی اور بھارت کے حوالے کامطالبہ کردیا ہے ۔کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں سے لڑائی کے دوران زخمی ہونےوالے سر بجیت سنگھ کے حق میں بھارت میں مظاہرے جاری ہیں۔اس دوران بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت موجودہ صورتحال میں انسانی ہمدردی کے تحت سربجیت سنگھ کو رہاکر دے ۔بیان میں حکومت پاکستان سے سر بجیت سنگھ کو زخمی کرنے کے معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کر کے ذمہ دار کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی جیلو ں میں بند تمام بھارتیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔دوسری جانب ماسکومیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ سر بجیت سنگھ کامعاملہ اہم نوعیت کا ہے اوربھارت کافی عرصے سے سر بجیت کی رہائی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ سربجیت کی رہائی کے لیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔

مزید : قومی