مغرب پاکستان توڑنے کی سازش کر رہا ہے: ایرانی صدر

مغرب پاکستان توڑنے کی سازش کر رہا ہے: ایرانی صدر
مغرب پاکستان توڑنے کی سازش کر رہا ہے: ایرانی صدر

  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر محمود احمدی نڑاد نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک پاکستان کو توڑنے کی سازش کرہے ہیں جس کے بعد دیگر ممالک میں بھی ایسے ہی حالات پیدا کیے جائیں گے۔ ایرانی کے سرکاری میڈیا کے مطابق تبریز میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیطان ریاستیں کمزور ممالک کو مزید کمزور کرنے کے لئے وہاں خانہ جنگی کرا رہی ہیں۔ امریکہ و مغربی ممالک، پاکستان ، شام اور عراق کے ٹکڑے کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ اس لئے وہاں مذہبی منافرت پھیلائی اور مصنوعی جنگ کرائی جارہی ہے جس کا اصل مقصدعوام میں تفریق ڈالنا اور انہیں کمزور کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ترکی اور سعودی عرب میں بھی اس طرح کے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام کو اس سازش کو سمجھنا ہوگا، اگر مسلمانوں نے ترقی کرنی ہے تو انہیں امریکی اور مغربی استعمار کی گھناو¿نی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

مزید : بین الاقوامی