امریکہ میں پولیس کی عمارت پر فائرنگ ،ایک شخص زخمی

امریکہ میں پولیس کی عمارت پر فائرنگ ،ایک شخص زخمی
امریکہ میں پولیس کی عمارت پر فائرنگ ،ایک شخص زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست یوٹاہ کے شہر ویسٹ ویلی میں پولیس ڈپارٹمنٹ کی عمارت میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ ویلی کے پولیس ڈپارٹمنٹ کی عمارت میں صبح ساڑھے 8 بجے ایک مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صورتحال قابو میں ہے اور پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی ذہنی صحت مشکوک ہے۔واقعے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم فائرنگ کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید : بین الاقوامی