کرکٹ بورڈ کو” جمبو “ مل گیا

کرکٹ بورڈ کو” جمبو “ مل گیا
کرکٹ بورڈ کو” جمبو “ مل گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نوجوان پیسرز کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہآئندہ 5 سالوں تک قومی ٹیم میں فاسٹ بالرز کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ 9 روزہ بولنگ کیمپ کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کیمپ سے قومی ٹیم کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے جیسی پچوں کا مطالبہ کیا تھا پی سی بی نے انہیں ویسی ہی پچے فراہم کئے گئے اس لئے اس کیمپ کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں، کیمپ میں شامل بالرز کے جذبات اور سیکھنے کی لگن سے ان کے جذبے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو وکٹ کو پڑھنا اور سمجھنا سکھایا ہے اور ان کی خامیاں دور کرنے کے لئے وڈیوز کلپ دکھائے گئے ہیں۔ کنگ آف سپیڈ مقابلے کے فاتح کا بھی اعلان کیا گیا جس کے مطابق ایبٹ آباد کے احمد جمال 143 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینک کر فاتح قرار پائے ہیں۔

مزید : کھیل