شہباز شریف کو عمران خان کا ’سچ‘یاد آگیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماءشہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے صدر زرداری کو لوڈ شیڈنگ میں بے قصور قرار دے کر صدی کا سب سے بڑا جھوٹ بولا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مینار پاکستان پر وعدہ کیاتھا کہ وہ آئندہ جھوٹ نہیں بولیں گے، اس جھوٹ پر مینار پاکستان بھی کانپ اٹھا ہو گا ۔جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف نعے کہا کہ عمران خان پہلے مشرف کے پولنگ ایجنٹ تھے اور اب وہ زرداری کے پی آر او بن گئے ہیں۔