بلا بس سے باہر ۔۔۔عمران نے نواز شریف کے لیے ووٹ مانگ لیا

بلا بس سے باہر ۔۔۔عمران نے نواز شریف کے لیے ووٹ مانگ لیا
بلا بس سے باہر ۔۔۔عمران نے نواز شریف کے لیے ووٹ مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے جوش خطابت میں نواز شریف کے حق میں ووٹ مانگ لیا ۔ ´ؑجلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والدین سے گزارش کریں کہ وہ پہلے جس مرضی سیاسی جماعت میں رہے ہوں لیکن11مئی کو شیر کے نشان پر مہر لگائیں۔ عمران خان کی جانب سے ان کلمات پر پاس کھڑے حامیوں کے کان کھڑے ہو گئے اور انہوںنے فوری طور پر عمران خان کا دھیان اُن کے الفاظ پر کروا دیا جس کے بعد عمران خان مسکرائے اور کہا کہ وہ شیر کے شکاری ہیں،عوام بلے پر مہر لگائیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -