متحدہ ،پی پی پی اور اے این پی الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہیں:جے یو آئی

متحدہ ،پی پی پی اور اے این پی الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہیں:جے یو آئی
 متحدہ ،پی پی پی اور اے این پی الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہیں:جے یو آئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی (ف) نے متحدہ ، پی پی پی اور اے این پی کی مشترکہ پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے اُن کا مﺅقف مسترد کر دیا۔ترجمان مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں دھماکے اور حملے پانچ سال سے جاری رہے تینوںجماعتیں دہشت گردی پر قابو پانے میں نا کام رہی ہیں اور ان کو اپنی ناکامی قبول کرنی چاہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے نام پر تینوں اتحادی پارٹیاں امریکہ سے فنڈ لیتی رہی ہیں ،دھماکوںمیں تباہ ہونے والی سڑکوں تک کے نام پر فنڈ وصول کئے گئے لیکن پھر بھی ان فنڈ سے اتحادیوں نے شہروں کو محفوظ نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں اتحادی جماعتیںانتخابات ملتوی کرانے چاہیے لیکن جے یو آئی انتخابات ملتوی نہیں ہونے دیںگے۔

مزید : قومی