آسٹریلوی اولمپک میڈلسٹ جیف ہیگل منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار

آسٹریلوی اولمپک میڈلسٹ جیف ہیگل منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار

میلبورن (اے پی پی) آسٹریلوی اولمپک میڈلسٹ جیف ہیگل کو منشیات پاس رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جیف ہیگل نے 2000 سڈنی اولمپکس میں سوئمنگ کے مختلف مقابلوں میں سلور اور برانز میڈل حاصل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی پولیس نے سابق اولمپیئن جیف ہیگل اور ان کی اہلیہ کو منشیات رکھنے کے جرم میں گزشتہ ہفتے ہارس ریسنگ مقابلوں کے دوران گرفتار کیا۔

 سڈنی پولیس کے مطابق 35 سالہ جیف ہیگل اور ان کی اہلیہ سے معمولی مقدار میں ہیرون برامد ہوئی ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق انہیں آئندہ ہفتے سڈنی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی