ایشین سنوکر چیمپئین شپ، اسجد اقبال اور محمد آصف کی کارکردگی خوش آئند ہے،عالمگیر شیخ

ایشین سنوکر چیمپئین شپ، اسجد اقبال اور محمد آصف کی کارکردگی خوش آئند ...

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے کہا ہے کہ دبئی میں جاری ایشین سنوکر چیمپئین شپ میں اسجد اقبال اور محمد آصف کا دوسرے راﺅنڈ میں کوالیفائی کرنا خوش آئند ہے، وہ توقع رکھتے ہیں آئندہ بھی جیت کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں کامیابی سے دونوں کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ دوسرے راﺅنڈ میں بھی قومی کیویٹس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرینگے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑی اکبر کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی