سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کے بھتیجے نے اسلام قبول کر لیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کے بھتیجے نے اسلام قبول کر لیا

لاہور (اے پی پی) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد یوسف کے ایک اور بھتیجے ہنی ارشاد نے اسلام قبول کر لیا جن کا اب اسلامی نام محمد قاسم رکھا گیا ہے۔ انہیں جامعة الشرفیہ کے مفتی احمد علی صاحب نے کلمہ پڑھایا۔ محمد قاسم اپالو سپورٹس کی طرف سے کرکٹ کھیلتے ہیں اور ان کے بڑے بھائی محمد بلال ارشاد کا بھی اپالو سپورٹس کے آل راﺅنڈرز کھلاڑیوں میں شمار ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ قابل ذکر بات ہے کہ کارسن گراﺅنڈ کی پچ پر کھیلنے والے اس خاندان کے تین افراد نے اسلام قبول کیا ہے۔ اس سعادت پر اپالو سپورٹس کے روحِ رواں کرکٹ پروموٹرز حاجی میاں محمد الیاس مغل سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن منظور علی عارف سیکرٹری ریلوے علامہ اقبال انسٹی ٹیوٹ رانا عبدالمجید آئی سی سی ایوارڈ یافتہ کرکٹ آرگنائزر ملک سرور محمود اور سینکڑوں کھلاڑیوں نے محمد یوسف کے خاندان کے افراد کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے اصولوں اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنی چاہئے۔ اسی میں ہماری دنیا وآخرت بہتر ہوسکتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی