ہارون رشید نے شاہد آفریدی کو اپنی دریافت قراردیدیا

ہارون رشید نے شاہد آفریدی کو اپنی دریافت قراردیدیا

لاہور(آئی اےن پی)نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائیریکٹر ہارون رشید نے آل راﺅنڈرشاہد آفریدی کو اپنی دریافت قراردیدیا۔ایک انٹرویو میں ہارون رشید نے کہاکہ بوم بوم آفریدی کو کرکٹ میں انہوں نے متعارف کروایا جس پر فخر ہے لہذاوہ کہہ سکتے ہیں کہ شاہد آفریدی ان کی دریافت ہیں۔انہوں نے کہاکہ شاہد آفریدی کی دریافت کا کریڈٹ میں لینا چاہوں گا جو میرے گھر کے قریب رہتا تھا اور میں اس کی باﺅلنگ سے بہت متاثر تھا۔پھر کچھ عرصے بعد 1995-96ء میں لاہور میں انڈر19کے ٹرائلز کے دوران میں نے آفریدی کو دیکھا۔اس وقت راولپنڈی کا ایک لیگ اسپنر بھی کافی اچھا تھا لیکن میں نے آفریدی کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہاکہ اگلے سیزن میں وہ پاکستان انڈر19ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورے پر تھا جہاں صبح دو بجے مجھے پاکستان کے چیف سلیکٹر سلیم الطاف کی کال موصول ہوئی جن کا کہنا تھا کہ کینیا میں کھیلے جانے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے کئی کھلاڑی زخمی ہیں اور ٹیم کو فوری طور پر ایک آل راو¿نڈر کی ضرورت ہے۔اس وقت ویسٹ انڈیز میں میرے پاس عبدالرزاق بھی تھا لیکن میں نے آفریدی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا اور دو دن بعد شاہد آفریدی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تین ترین سنچری اسکور کرکے تاریخ مرتب کردی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی