دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں 6 سری لنکن فاسٹ باﺅلرزکوقبل ازوقت لندن بھیجنے کا فیصلہ

دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں 6 سری لنکن فاسٹ باﺅلرزکوقبل ازوقت لندن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کولمبو(آئی این پی)سری لنکا کرکٹ نے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں 6فاسٹ باﺅلرزکو باﺅلنگ کوچ چمنداواس کے ہمراہ قبل ازوقت لندن بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، کوچ چمنداواس اور 6فاسٹ باﺅلر (آج)منگل کو لندن روانہ ہوں گے ۔سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں 6فاسٹ باﺅلرزکو باﺅلنگ کوچ چمنداواس کے ہمراہ قبل ازوقت لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سورنگا لکمل ،دھمیکا پرساد،شمنڈا ایرنگا،نوان پرادیپ،نوان کولا سیکرااور ڈی سلوا کو جلد لندن بھیجا جائے گا۔سری لنکن ٹیم آئر لینڈ اور انگلینڈ کے دورے پر 2مئی کو روانہ ہوگی ۔