لزہرلے سے علیحدگی کے بعد ابھی تک کوئی ملاقات نہیں ہوئی ٗ شین وارن
سڈنی (اے این این ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر شین وارن نے کہاہے کہ برطانوی اداکارہ لز ہرلے کے ساتھ علیحدگی کے بعد ابھی تک کوئی ملاقات نہیں کی ۔ ایک شو میں انہوں نے بتایا کہ برطانوی اداکارہ سے الگ ہونے کا افسوس ہے تاہم زندگی اسی چیز کا نام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم دونوں کی علیحدگی کے بعد ابھی تک باقاعدہ کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے ہمارے ملنے کی میڈیا میں جو بھی خبریں نشر ہوئی ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں۔ خیال رہے کہ 44سال شین وارن اور 48 سالہ برطانوی ادارکاہ لزہرلے کی دوستی 2010میں ہوئی تھی اور2011 میں دونوں نے منگنی کرنے کا فیصلہ کیا تاہم گزشتہ سال دسمبر میں دونوں کے الگ ہونے کی خبریں شائع ہوئی جس کی باقاعدہ تصدیق رواں سال فروری میں ہوئی ۔