فلم انڈسٹری کو آباد کرنے کیلئے سب کو مل جل کر اپنا حصہ ڈالنا ہو گا‘ معمررانا

فلم انڈسٹری کو آباد کرنے کیلئے سب کو مل جل کر اپنا حصہ ڈالنا ہو گا‘ معمررانا

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار معمر رانا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو آباد کرنے کیلئے کوئی ایک شخص کافی نہیں سب کو مل جل کر اپنا حصہ ڈالنا ہو گا‘ حکمت عملی کے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں فلم سٹار معمر رانا نے کہا کہ مجھے اس بات کا سو فیصد یقین ہے کہ اگر ہم سب فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے ایک ہو جائیں تو سالوں میں نہیں مہینوں میں انڈسٹری کو پاﺅں پر کھڑا کر کے دوبارہ آباد کیا جاسکتا ہے۔

 ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صرف دھڑا دھڑ فلمیں بنانے سے کام نہیں چلے گا فلموں میں معیار کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔

مزید : کلچر