آئیفا ایوارڈز‘ دیپکاپڈوکون اور فرحان اختر نے میلہ لوٹ لیا

آئیفا ایوارڈز‘ دیپکاپڈوکون اور فرحان اختر نے میلہ لوٹ لیا
آئیفا ایوارڈز‘ دیپکاپڈوکون اور فرحان اختر نے میلہ لوٹ لیا

  

فلوریڈا (آئی این پی) ہالی ووڈ کے دیس میں سجے بالی ووڈ میلے آئیفا ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا، دیپیکا پڈوکون اور فرحان اختر نے میلہ لوٹ لیا۔فلوریڈا میں سجا آئیفا ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ، ایوارڈ جیتنے کی آس لئے بی ٹاو¿ن کے بڑے بڑے نام ٹمپا بے پہنچے تھے، ساتھ ہی ہالی ووڈ سے بھی کچھ خاص مہمانوں نے شرکت کی تھی۔قسمت کی دیوی دیپیکا پڈوکون اور فرحان اختر پر مہربان رہی، چنائی ایکسپریس کی تیز رفتاری نے دیپیکا کو برتری دلائی اور وہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں جبکہ دوڑ کے مقابلے میں میدان مارنے والے فرحان اختر کیلئے بھاگ ملکا بھاگ بھاگوان ثابت ہوئی اور فرحان بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت گئے۔مایہ ناز اداکارہ شترو گن سنہا کو آئیفا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید : کلچر