دہشت گردی کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم”نہ معلوم افراد“تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی

دہشت گردی کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم”نہ معلوم افراد“تکمیل کے آخری ...

لاہور (آئی این پی )دہشت گردی کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم”نہ معلوم افراد“تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ‘اداکارہ مہوش پر 2آئٹم سانگ پیکچرائزڈ کئے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ نوجوان ہدایتکار ذیشان قریشی کی فلم میں مہوش حیات ، جاوید شیخ ، عدنان صدیقی، شمعون عباسی سمیت دیگر فنکار کام کر رہے ہیں اور مذکورہ فلم کی کراچی اور لاہور میں ریکارڈنگ کی گئی ہے اور آج کل یہ ریکارڈنگ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے ۔

مزید : کلچر