اداکارہ دعا قریشی کے جرائم پیشہ لوگوں سے تعلقات کا انکشاف

اداکارہ دعا قریشی کے جرائم پیشہ لوگوں سے تعلقات کا انکشاف

لاہور (آئی این پی ) اداکارہ دعا قریشی کے جرائم پیشہ لوگوں سے تعلقات کا انکشاف ‘فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے غائب ہونے کے باوجود 1کروڑ سے زائد مالیت کی بی ایم ڈبلیو گاڑی خریدلی ۔شوبز حلقوں کے مطابق اداکارہ دعا قریشی کافی عرصہ سے فلم اور سٹیج انڈسٹری سے مکمل طور پر آﺅٹ ہیں لیکن حیرت انگیز طو ر پر چند روز قبل ہی دعا قریشی نے ایک کروڑ روپے مالیت کی بی ایم ڈبلیو گاڑی خریدی ہے ۔

شوبز حلقوں کا دعوی ہے کہ اداکارہ کے جرائم پیشہ لوگوںکے ساتھ تعلقات ہیں جو انہیں مختلف مقاصد کےلئے استعمال بھی کر رہے ہیں اور ان کی سپورٹ سے اداکارہ چند سالوں سے لاکھ سے کروڑوں پتی ہو چکی ہے ۔

مزید : کلچر