ہالی وڈ فلم”میپس ٹو دی اسٹارز”21مئی کو ریلیز ہو گی

ہالی وڈ فلم”میپس ٹو دی اسٹارز”21مئی کو ریلیز ہو گی

لندن (این این آئی) ہالی وڈ کے صفِ اول کے اداکاروں رابرٹ پیٹنسن اور جان کیوسک کی فلم “میپس ٹو دی اسٹارز”کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایت کارڈیوڈ کرونن برگ کی اس طنزیہ ڈرامہ فلم میں رابرٹ پیٹنسن اور جان کیوسک کے ساتھ ساتھ میا واسیکوسکا، جولیان مور، اولیویاولیمز اور سارہ گڈون اہم کردار اداکررہی ہیں۔

 مارٹن کیٹزکی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ہالی وڈ ستاروں اور چائلد اسٹارز کے گرد گھومتی ہے جو روزمرہ زندگی کے مسائل اورنفسیاتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔پندرہ ملین ڈالر کے بجٹ سے تیار ہونے والی یہ فلم 21 مئی کو پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر