بدامنی کی وجہ اسلحہ اور غیرقانونی موبائل سم کارڈ ہیں: زکریاعثمان

بدامنی کی وجہ اسلحہ اور غیرقانونی موبائل سم کارڈ ہیں: زکریاعثمان

     کراچی(اکنامک رپورٹر)پو رے ملک میں امن و اما ن کی خرابی کی بنیا دی وجہ غیر قا نو نی اسلحہ اور غیر قانو نی مو با ئل فون سم کا رڈ ہیں ۔ حکومت کو تمام غیر قانونی مو با ئل فون سموں کو ختم کر نے کے لیے پو رے منصوبہ بند ی سے کا م کر نا ہو گا ۔ کیو نکہ غیر قانونی مو با ئل فون سمو ں کا جرائم اور مسلح دہشت گر دی سے گہر ا تعلق ہے ۔ یہ با ت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر زکریاعثمان نے گذشتہ دنوں آئی جی پو لیس سند ھ اور ایڈیشنل آئی جی پو لیس سند ھ سے ملاقا ت کے بعد کہی جنھو ں نے فیڈریشن کا دورہ کیا اور بز نس کمیونٹی سے ملاقات کی ۔ زکر یا عثمان نے مز ید کہا کہ قانون نا فذ کر نے والے ادارے بشمول پو لیس اور رینجرز 2002سے غیر قانونی مو بائل سمو ں کی بند ش کا مطا لبہ کر رہے ہیں لیکن ان کی کو ئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ آئی جی پولیس سند ھ اقبال محمود نے فیڈریشن کے صدر زکریا عثمان سے خصوصی طور پر کہا کہ وہ متعلقہ حکام سے با ت کر یں اور غیر قانونی موبائل فون سمیں بند کروائیں ۔ زکر یا عثمان نے کہا کہ ٹا رگٹ کلنگ ، اغوا  برا ئے تا وان اور بھتہ خو ری جیسے سنگین جرا ئم انہی غیر قانونی سمو ں کی بدولت فر وغ پا رہے ہیں ۔ اور بز نس کمیونٹی برا ہ راست اسکا شکا ر ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعض اہم مواقع پر ممکنہ دہشت گردی سے بچنے کے لیے حکومت کی طرف سے کچھ وقت کے لیے ملک کے بڑ ے شہروںمیں مو بائل فو ن کا بند کرنا اس با ت ثبوت ہے کہ دہشت گردی اور دیگر جرائم میں غیر قانونی مو بائل فون سموں کا کلید ی کردار ہے۔ اگر مر کزی اور صو بائی حکو متیں امن وامان کو بہتر بنانا چا ہتے ہیں تو غیر قانونی سموں کی بند ش کے لیے ان کو مز ید سنجید ہ ہو نا پڑیگا ۔ اور PTAکو اختیا رات دیکر غیر قانونی سمو ں کو زبر دستی بند کرا نا ہو گا ۔ خا ص طو ر سے وہ سمیں جنکا مالک اصل نہ ہو ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ امن وامان کی صورتحا ل ملک میں سر مایہ کا ری اور صنعتکا ری کے فروغ میں نما یا ں اہمیت رکھتی ہے ۔ کرا چی میں امن وامان کی صورتحا ل بہتر ہو رہی ہے جسکے لیے رینجرز اور پو لیس اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنی جا نیں بھی قر با ن کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مو با ئل کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ سم الاٹ کر نے سے پہلے شنا ختی کا رڈ تصاویراور انگوٹھوں کے نشانا ت ضرور لے لیا کر یں ۔ یہ طر یقہ دنیا کے ہر ملک میں چل رہا ہے ۔لیکن بد قسمتی سے پاکستا ن میں نہیں جبکہ دو سرے ممالک غیر ملکیوں سے تو پاسپورٹ کی کا پی بھی لیتے ہیں ۔ انہوں نے حکا م سے کہا کہ مو بائل فو ن کمپنیاں اور PTAتمام مو بائل فو ن صارفین کو اس با ت کا پا بند کریں کہ وہ اپنی زیر ملکیت مو بائل سم کے لیے اپنی شنا خت بمعہ تصاویر جمع کرا ئیں ۔ اس سا رے مر حلہ میں اگر مو بائل فو ن کمپنیوںیا PTAکو کسی قسم کے مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے وہ حکومت کے علم میں ضرور لا ئیں تا کہ بروقت اسکا حل نکالا جا سکے ۔ زکر یا عثمان نے غیر قانونی مو با ئل سمو ں کی فو ری بند ش پر زور دیا اور حکومت سے کہا کہ وہ پولیس اور رینجرز دو نوں کو منا سب تعداد میں مو با ئل فون لو کیٹر ز فرا ہم کر یں ۔ تاکہ بھتہ خو ری اور اغوابرا ئے تاوان اور چھینا جھپٹی کو کنڑول کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بز نس کمیونٹی اس سلسلے میں حکو مت ،PTA،موبا ئل فو ن کمپنیوں اور قا نون نا فذ کر نے والے اداروں کی بھر پو ر مدد کر نے کو تیار ہے تا کہ یہ غیر قانونی سمیں ختم ہو سکیں اور جرا ئم میں کمی آئے ۔ 

مزید : کامرس