لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

      لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میںسوموار کے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر89کمپنیوں کا کاروبارہوا۔15کمپنیوں کے حصص میں اضافہ26کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ48کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس10.59پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5223.31پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل13لاکھ64 ہزار 500حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز30لاکھ38 ہزار 500 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں سلک بنک لمیٹڈکے3لاکھ83ہزارحصص۔ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے1لاکھ50 ہزار حِصص۔ جبکہ پرویز احمد سیکیورٹیز لمیٹڈ کے1 لاکھ31ہزارحِصص فروخت ہوئے۔

 آج سب سے زیاد ہ اضافہ شیل پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت5.03روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.46 روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس