ہمارا دل کا شتکاروں کے ساتھ ہی دھڑکتا ہے ،مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ۔وفاقی وزیر زراعت

ہمارا دل کا شتکاروں کے ساتھ ہی دھڑکتا ہے ،مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

               بورے والا(این این آئی) وفاقی وزیر خوراک وزراعت حاجی سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ ہمارا دل کاشتکاروں کے ساتھ ہی دھڑکتا ہے۔ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ¾کاشتکاروں کی فلاح کے لیے ہر صورت اقدامات کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاسکو گودام بورے والا میں زمینداروں اور گندم کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ڈی پاسکو کیپٹن ریٹائرڈ طارق مسعود جی ایم برگیڈئیر راشد ڈی جی ایم وہاڑی چوہدری طارق بشیر ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہایم این اے طاہر اقبال ،ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیںبھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا کہ کاشتکاروں کا خیر مقدم کرتا ہوں جو اپنے مسائل کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔اسکے علاوہ میڈیا کاشتکاروں کے مسائل کو اُجاگر کر ے ہم انکی آواز پر لبیک کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاسکو خریداری کے دوران کسی بھی ملازم کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو خود انتظامیہ کو آگاہ کرے۔ باردانہ کی ترسیل اور رقم کی ادائیگی کے بارے میں کوئی تکلیف ہو تو مذکورہ کاشتکارفوری زونل آفس رجوع کرے ازالہ کیا جائے گا۔ چھوٹے زمینداروں کو ہنگامی بنیادوں پر باردانہ کی تقسیم جاری ہے کسی کی بھی حق تلفی برادشت نہ کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں انکی بنیادی سہولت کو بحا ل کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں اس موقع پر پاسکو ملازمین اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

کامرس -