یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تین روزہ تصویری نمائش کا آغاز

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تین روزہ تصویری نمائش کا آغاز

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی سوسائٹی آف انوائرمنٹل اینڈ ہارٹی کلچر کی طرف سے سالانہ تین روزہ تصویری نمائش شروع ہو گئی یو ای ٹی آڈیٹوریم کمپلیکس میں وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خاں نے نمائش کا افتتاح کیا اس موقع پر وائس چانسلر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یو ای ٹی کے طلباء وطالبات تخلیقی کاموں میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں نمائش میں بنائی گئی پینٹنگز اور فن پاروں کے ذریعے بچوں نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاﺅ کا شعور اجاگر کیا ہے اس طرح کی نمائشوں کے ذریعے خوشگوار اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے میں بڑی مدد مل سکتی ہے وائس چانسلر نے بہترین فن پاروں اورپینٹنگز کو دیکھتے ہوئے اپنی جیب سے بچوں کی حوصلہ افزائی کےلئے پوزیشن ہولڈرز کے لیے پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا سوسائٹی کی ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر نیلم ناز نے کہا کہ نمائش کا مقصد ماحول کو فطرت کے قریب رکھنا اور اس مقصد کے لیے نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنا ہے نما ئش میں پاکستان بھر سے مختلف اداروں کےطلباءوطالبات مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں نمائش تین دن تک جاری رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4