پنجاب یونیورسٹی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کے طلبہ نے بیسٹ ڈیلیگیٹس کا ایوارڈ جیت لیا
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کے طلباءو طالبات نے جرمنی کے شہر منسٹر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی ”میومن“ مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 ممالک کی ٹیموں کا مقابلہ کرتے ہوئے بیسٹ ڈیلیگیٹس کا ایوارڈ جیت لیا ہے جرمنی میں ہونے والے بحث و تقریر کے مقابلوں میں طلباءو طالبات نے مجموعی طور پر 7 جبکہ فرانس میں منعقد ہونے والے ”سپرمن “ مقابلوں میں تین انعامات بشمول بیسٹ پوزیشن پیپر ایوارڈ، بیسٹ ڈیلیگیٹ ، سپیشل مینشن ایوارڈ وغیرہ حاصل کئے ہیں مقابلوں کے دوران پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک کی اسسٹنٹ پروفیسر سونیا عمر جبکہ لاءکالج کے لیکچرار جواد ریاض بھی بطور سٹوڈنٹس ایڈوائزر ٹیم کے ہمراہ رہے مقابلے جیتنے والے طلباءو طالبات نے ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی ماڈل یونائٹیڈ نیشنز و پرنسپل لاءکالج ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ قریشی سے ملاقات کی اور انہیں پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر ڈاکٹر شازیہ قریشی نے طلباءو طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی طلباءو طالبات مختلف مقابلوں میں اسی لئے انعامات جیت کر آرہے ہیں کیونکہ انہیں میرٹ پر مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے بھیجا جارہاہے۔