ڈائریکٹر کالجز رانا نسیم اختر کا گورنمنٹ دیال سنگھ کالج کا دورہ
لاہور(ادبی رپورٹر)ڈائریکٹر کالجز رانا نسیم اختر نے گزشتہ روز گورنمنٹ دیال سنگھ کالج کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر منظور الحسن نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے ڈائریکٹر کالجز رانا نسیم اختر نے کالج کے قدیمی مین کیمپس کی تزئین و آرائش کا حکم دیا ہے،نیز انہوں نے کالج میں جاری اینٹی ڈینگی مہم کے سلسلے میں ہونے والی کاوشوں کا جائزہ لیا ، صفائی ستھرائی کی صورتِ حال پر انہوں نے کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طاہر یعقوب کی کاوشوں کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر کالج کے وائس پرنسپل پروفیسر انعام اللہ محمود اور کالج کی میڈیا کمیٹی کے انچارج پروفیسر ناصر بشیر بھی موجود تھے۔