ڈی سی او نے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

ڈی سی او نے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے شاہدرہ کے علاقہ فرخ آباد میں کھلے مین ہول میں گر نے سے بچے کی ہلاکت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمے سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ غفلت کا مظاہرہ کرنیوالوں کا تعین کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔