چین کی لازوال دوستی پر اہل پاکستان کو فخر ہے،راشدہ یعقوب

چین کی لازوال دوستی پر اہل پاکستان کو فخر ہے،راشدہ یعقوب


لاہور( لیڈی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے چین کے تعاون سے شروع کیے جانے والے منصوبوں پر عملدر آمد کیلئے فاسٹ ٹریک پالیسی اپنائی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین کی لازوال دوستی پر اہل پاکستان کو فخر ہے جو آزمائش کے ہر معیار پر ہمیشہ پوری اتری ہے ، چین کی طرف سے 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری ، دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون میں اضافے کے اقدامات خوش آئند اور پاکستانی عوام کے لئے تحفہ ہیں اوریہ تاریخی اقدامات پاکستان کے عوام کے مسائل خصوصا توانائی بحران کے حل میں مدد گار ثابت ہونگے32ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکیج کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح وبہبود پر امانت سمجھ کر صرف کریں گے۔توانائی کے شعبہ میں چین کا پاکستان کے ساتھ بے پایاں تعاون پاکستانی عوام کے ساتھ والہانہ محبت کا ثبوت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1