”پیلاک“ کے مشاعرے کی جھلکیاں

”پیلاک“ کے مشاعرے کی جھلکیاں

لاہور(ادبی رپورٹر) اتوار کے دن پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میں منعقد ہونے والے مشاعرے کے دوران صدر اور مہمانان خصوصی اپنے اردگرد منڈلانے والے مچھروں کو مارتے رہے کیفے میں موجود ٹائلٹس میں بھی جہازی سائز کے مچھروں کی یلغار دیکھ کر شعراءخوف زدہ ہوگئے جبکہ حلقہ ارباب ذوق کے سابق سیکرٹری اور شاعر جاوید آفتاب نے کلام سنانے سے پہلے خطاب کرتے ہوئے گلہ کیا کہ پنجاب کیفے میں اتنے بڑے مشاعرے اور شدید گرمی کے باوجود ”پیلاک“ انتظامیہ کی طرف سے پینے کے پانی کا کوئی انتظام نہیں جبکہ مشاعرے کے منتظمین کی معاونت اور راہنمائی کے لئے ”پیلاک“ کا کوئی اہلکار موجود نہ تھا ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ادبی ادارہ ہے یہاں اتوار کو چھٹی کا کلچر اس کے ادبی تشخص کو مجروح کرتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4