سعودی حکومت کی طرفپاکستان کی خوشحالی کیلئے تعاون خوش آئند ہے،رانا بابر

سعودی حکومت کی طرفپاکستان کی خوشحالی کیلئے تعاون خوش آئند ہے،رانا بابر


لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کی بنیاد لازوال تاریخی اور روحانی رشتوں پر استوار ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کی دوستی پر فخر کرتے ہیں عوام سعودی عرب سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں ہمیشہ شریک رہے ہیں مسلم لیگ( ن) کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مضبوط ،مستحکم اور خوشحال ملک بن کر ابھر رہا ہے اور انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان کے عوام کی خوشحالی کے لئے ہر ممکن تعاون قابل تحسین ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1