لاپتا افراد کے لواحقین کا دھرنا جاری

لاپتا افراد کے لواحقین کا دھرنا جاری
لاپتا افراد کے لواحقین کا دھرنا جاری

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس ایکشن کے بعد بھی ڈی چوک میں لاپتا افراد کے لواحقین کا دھرنا جاری ہے اور اس دھرنے کی قیادت کرنے والی آمنہ مسعود جنجوعہ نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج ہر صورت ہوگا اور ان کی جدوجہد لاپتا افراد کی بازیابی تک جاری رہے گی ، پولیس کی حراست سے رہائی کے بعد کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پر امن دھرنا دینے والوں پر پولیس ایکشن کے ذمہ دار وزیرداخلہ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے چار گھنٹے تشدد کیا جبکہ اس سے پہلے کبھی بھی بدتمیزی نہیں کی تھی ۔

مزید : اسلام آباد