آئی ایس آئی کادشمن پاکستان کادوست نہیں ہوسکتا،سرفرازنیازی

آئی ایس آئی کادشمن پاکستان کادوست نہیں ہوسکتا،سرفرازنیازی

لاہور(پ ر) تحریک انصاف مدینہ منورہ کے ممتازرہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کادشمن پاکستان کادوست نہیں ہوسکتاآزادی اظہار کے حامی تنقیداورتوہین کافرق ملحوظ خاطررکھیںہم افراد یا اداروں پر مثبت تنقیدکاحق تسلیم کرتے ہیں مگرایک بھارت نواز گروہ کو پاکستان کے حساس قومی اداروں کی توہین کرنے کا اختیار نہیں دیا جاسکتا کوئی محب وطن اپنے ملک اور دفاعی اداروں کی توہین برداشت نہیں کرسکتاحکمران طے کریں وہ حقیقت میں کس کے ساتھ ہیں کیونکہ اب ان کامزید ڈبل سٹینڈرڈنہیں چلے گا ارباب اقتدار کودشمن ملک کے وظیفہ خوروں اورآئی ایس آئی کے سرفروشوں میں سے کسی ایک کاانتخاب کرناہوگاورنہ ان کی روش کوبزدلی اورمنافقت کے معنوں میں لیا جائے گااپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ آئی ایس آئی کیخلاف بھارت نوازنیوزچینل کی ہرزہ سرائی کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان اوروفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کے بیانات تضادات کامجموعہ ہیںجس ہاٹ قومی ایشوپروفاقی وزراءایک پیج پرنہیں اس پروہ عوام کوکس طرح متفق اورمتحدکرسکتے ہیںانہوںنے کہا کہ کپتان عمران خان نے 11مئی سے پاکستان کی تاریخ میں ہونیوالی سب سے بڑی انتخابی دھاندلی کیخلاف ایک منظم اورموثرتحریک شروع کرنے کا اعلان کرکے درحقیقت جھرلوحکومت کیخلاف طبل جنگ بجادیا ہے پاکستان میں نظام کی تبدیلی کے حامی لوگ پورے جوش وجذبہ کے ساتھ اس تحریک میں شریک ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں نے اپنا اقتدارمضبوط کرنے کیلئے قومی اداروں کوتختہ مشق بنایاہوا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1