پوری قوم ملکی سلامتی و خودمختاری کے لئے متحد ہو جائے،طاہرمحمود اشرفی

پوری قوم ملکی سلامتی و خودمختاری کے لئے متحد ہو جائے،طاہرمحمود اشرفی

لاہور (پ ر )قومی سلامتی اور خود مختاری کا تقاضہ ہے کہ پوری قوم متحد ہو جائے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کا وقار ہمیشہ سے بلند ہے اور بلند رہے گا قومی مفاہمت کے بغیر ملکی مسائل حل نہیں ہو سکتے مذہبی اور سیاسی قیادت کو قومی مسائل پر متحد ہونے کی ضرورت ہے یہ بات جامعہ مسجد رحمان پورہ لاہور میں پاکستان علماءکونسل لاہور کے زیر اہتمام ہونے والی اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی کانفرنس کی صدارت پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ذرائع ابلاغ پر جس طرح پابندی قبول نہیں اسی طرح قومی سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈابھی قبول نہیں کیا جا سکتا آئندہ چند مہینوں میں خطے میں بہت سی تبدیلیاں آ رہی ہیں قومی قیادت کو مل بیٹھ کر ان تبدیلیوں کے بارے میں غور کرنا چاہیے اور مستقبل میں پیدا ہونے والے حالات کے بارے میں لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان تصادم دنیا کے لیے تباہ کن ہو گاہر مسلک اور ہر مذہب کے ماننے والے کو دوسرے مسلک اور دوسرے مذہب کے مقدسات کا احترام کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ 26مئی کو اسلام آباد میں قومی بین المسالک و بین المذاہب مکالمہ کانفرنس ہو گی جس میں قومی مصالحتی کونسل اور دیگر امور کے بارے میں فیصلے کیے جائیں گے پاکستان علماءکونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ پاکستان علماءکونسل نے بین المسالک و بین المذاہب مکالمے کا عوامی سطح پر آغاز کروا کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے لوگ امن ، سلامتی اور بھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں کانفرنس سے مولانا مشتاق احمد ، مولانا عبد القیوم ، مولانا محمد اسلم ، مولانا اسلام الدین ، قاری عبد الحکیم اطہر میﺅ اور دیگر علماءو مشائخ نے خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1