پاکستان نے چین سے ترقی او ر خوشحالی کا سبق سیکھ لیا،عرفان دولتانہ

پاکستان نے چین سے ترقی او ر خوشحالی کا سبق سیکھ لیا،عرفان دولتانہ

لاہور(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کی کوششوں سے پاکستان میں جہاں چین کے لئے سرمایہ کاری کے نئے پرکشش مواقع پیدا ہوئے ہیں وہاں پاکستان کے عوام کے لئے روزگار اور تجارت کے نئے دروازے کھل رہے ہیں چین کی ہمہ جہت ترقی قابل رشک ہے اورپاکستان چین کی فنی مہارت کا بھرپور فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے دونوں ملکوں میں دیرپا دوستانہ رشتے وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط تر اور نئے عہد میںداخل ہو رہے ہیں جو دنیا کے لئے ایک مثال ہیں پاکستان نے چین سے ترقی اور خوشحالی کا سبق سیکھ لیا ہے اور مسلم لیگ (ن)کی حکومت پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوںکی صف میںلانے کے لئے عزم و استقلال اور جہد مسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور بہت جلد توانائی سمیت ملک و قوم کو درپیش دیگر مشکلات پر قابو پا لیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1