پیرا میڈیکل سٹاف کا مطالبات کے حق میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں اجلاس

پیرا میڈیکل سٹاف کا مطالبات کے حق میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) پنجاب پیرا میڈکل سٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں وسیم چودھری کی قیادت میں منعقدہوا جس میں پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے حقوق اور مطالبات کی منظوری اور ان پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف ہسپتالوں سے پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی جس میں میو ہسپتال سے صوبائی صدرتنویر بھٹی، جاوید چوہان ، عبدالعزیز جٹ، سروسز ہسپتال سے صوبائی چیئرمین یوسف بلا، راشد گجر، راﺅ ریاض، جنرل ہسپتال سے صوبائی جنرل سیکرٹری رحمت سندھو نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی چیئرمین یوسف بلا نے کہا کہ پنجاب حکومت جان بوجھ کر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کر رہی ہے جس پر ہم نے 14 مئی کو ہونے احتجاجی دھرنے کی تیاری آج سے شروع کر دی ہے۔ یوسف بلا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے وعدے کے مطابق ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے بے گھر ہونے والے ملازمین کو گھر دئیے جائیں تاکہ وہ خوشحال ہو کر زندگی گزار سکیں، آخر پر یوسف بلا نے کہا کہ 14 مئی کے احتجاج کے سلسلہ میںمزید پلاننگ کے لئے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا آج 29 اپریل کو جنرل ہسپتال میں اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں پنجاب بھر سے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ممبران ، عہدیداران و کارکنان شرکت کریں گے۔