قرآن مجید کی ہر سورۂ کی تلاوت دینی و دنیاوی ضروریات کی تکمیل کا سرچشمہ ہے،عالم زیدی

قرآن مجید کی ہر سورۂ کی تلاوت دینی و دنیاوی ضروریات کی تکمیل کا سرچشمہ ...


لاہور( پ ر)جعفر یہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ علامہ السید عالم زیدی نے کہا کہ قرآن مجید کی ہر سورۃ کی تلاوت دینی و دنیاوی ضروریات کی تکمیل کا سرچشمہ ہے قرآن حکیم کے مفہوم سے آشناہو نامسلم امہ کی اولین ذمہ داری ہے سورۃ فاتحہ قرآن مجید میں داخل ہونے کا دروازہ ہے جس میں رب العالمین بندے کو دعا کا طریقہ سکھاتا ہے لیکن مسلم امہ کی بدقسمتی ہے کہ ہر نماز میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت کرنے کے باوجود معنی ومفہوم پر غور نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ طاغوتی قوتیں ملک میں دہشت گردی فرقہ واریت مسلمانوں کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش ہے مسلم امہ کو عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے علم وعمل کا راستہ اختیار کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار اسلام پورہ لاہور میں سید رضا احمد کاظمی کی قیام گاہ پر پیغام قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کانفرنس کی صدارت پیر سید علی محسن رضوی المشہدی نے کی جس میں سید علی عمار زیدی، علامہ تقی جوادی ،علامہ ارشد عابدی، علامہ شبیر رضا نقوی، علامہ ذوالفقار جعفری ،سید عمران رضوی، وصی علی وصی، سلمان رضوی بریرزیدی، کوثر نقوی شاہد علی بخاری، شیخ واجد حسین، امانت علی ترمذی، صاحبزادہ اسد بخاری انجینئر سید محمد سیدین رضوی سید ساجد رضوی سید شبیر حسین کا ظمی و دیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4