پاکستان سمال ٹریڈرز شامی پارک چونگی امر سدھو کے الیکشن میں انصاف گروپ کامیاب

پاکستان سمال ٹریڈرز شامی پارک چونگی امر سدھو کے الیکشن میں انصاف گروپ کامیاب

لاہور(پ ر) پاکستان سمال ٹریڈرز شامی پارک چونگی امر سدھو کے الیکشن 2014ءمیں انصاف گروپ نے مدمقابل اتحاد گروپ کو بھارتی ووٹوں سے شکست دیدی چیف الیکشن کمیشن معروف مذہبی سکالر حافظ اکبر ساقی نے انصاف گروپ کی جیت کا اعلان کیا نوٹیفکیشن کے مطابق سرپرست اعلیٰ رانا غلام رسول، چیئرمین سپریم کونسل صدر و بانی انصاف گروپ سینئر صحافی سید عظمت شاہ، چیئرمین تاحیات میاں ریاض، وائس چیئرمین حاجی اقبال درویش، صدر میاں فیاض احمد، جنرل سیکرٹری شیخ طارق لطیف، جوائنٹ سیکرٹری اسد علی، فنانس سیکرٹری میاں عبدالشکور، سینئر نائب صدر حاجی اقبال، سینئر نائب صدر میاں اظہر سعید، نائب صدر چودھری عبدالقیوم میو، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمدوسیم ،چیئرمین مجلس عاملہ انیس بھٹی وائس چیئرمین محمد عثمان منتخب ہوئے تمام منتخب نمائندوں کو سیاسی وسماجی رہنما شعیب بھٹی اور مرکزی صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز بابر اکبر بٹ نے مبارکباد پیش کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4